- فتوی نمبر: 8-143
- تاریخ: 18 جنوری 2016
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
*** اپنا سامان ڈیلر نیٹ ورک کے ذریعے بھی بیچتی ہے، *** کا بندہ جاتا ہے اور ڈیلر بننے والے کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔ ایگریمنٹ فارم پر دستخط (Sign) ہوتے ہیں۔ اس ایگریمنٹ میں شرائط وضوابط (Terms & Conditions) ہوتے ہیں مثلاً ڈیلر تمام پالیسیوں کی پابندی (Follow) کرے گا، ریٹ وائلیشن (یعنی *** ایک ریٹ مقرر کر دیتی ہے کہ اس سے کم پر نہیں بیچنا)، ایریا وائلیشن (یعنی دوسرے ڈیلر کے علاقے میں سیل کرنے کا کام) نہیں کرے گا۔ نیز ڈیلر کے ساتھ ڈسکائونٹ کا تناسب (Ratio) طے کیا جاتا ہے (یعنی *** کتنے فیصد ڈسکائونٹ پر ڈیلر کو مال دے گی)۔ اس ڈسکائونٹ میں افراد کے لحاظ سے فرق ہوتا ہے ۔ مذکورہ بالا معاہدہ کا شرعاً کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ بالا شرائط (مثلا یہ کہ ١۔ ڈیلر تمام پالیسیوں کی پابندی کرے گا،٢۔ ایریا وائلیشن، ٣۔ ریٹ وائلیشن نہیں کرے گا، اسی طرح ڈیلر کے ساتھ ڈسکاؤنٹ کے تناسب کا طے ہونا وغیرہ ان شرائط کے ساتھ معاہدہ کرنا شرعا درست ہے۔ البتہ پہلی شرط یعنی یہ کہ ” ڈیلر تمام پالیسیوں کی پابندی کرے گا ” میں یہ لفظ بڑھا لیا جائے کہ ” ڈیلر تمام جائز پالیسیوں کی پابندی کرے گا”۔ اسی طرح اگر کسی معاہدے میں ان شرائط کے علاوہ کچھ اور شرائط طے ہوں تو ان کی بھی پہلے کسی مستند مفتی یا دار الافتاء سے تصدیق کروا لی جائے۔
سنن الترمذي : (١٧٨٧) دار السلام
” المسلمون علی شروطهم ، إلا شرطاً حرم حلالاً أو أحل حراماً.” فقط والله تعالی أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved