- فتوی نمبر: 8-44
- تاریخ: 10 اکتوبر 2015
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
پی کمپنی اپنا مال ڈیلروں کو فروخت کرتی ہے پھر آگے عام گاہکوں کو وہ ڈیلر خود فروخت کرتے ہیں اگر کوئی ڈیلر دکان ختم کرنا چاہے تو پی کمپنی کوشش کرتی ہے کہ اس سے مکمل وصولی(Recovery) کر لے۔ بعض اوقات اس کے پاس جو سامان پڑا ہوتا ہے وہ پی کمپنی اٹھا لیتی ہے اور اس کے کھاتے میں سے اس کی قیمت منفی کر دیتی ہے۔ بعض مرتبہ تو وصولی ہو جاتی ہے لیکن بعض مرتبہ ڈیلر کے ذمہ ادائیگی باقی ہوتی ہے وہ ٹال مٹول بھی کرتا ہے۔
اس کی وجہ سے پی کمپنی ڈیلر کی دکان سے کسی اور کمپنی کا سامان نہیں اٹھاتی۔ بلکہ ان پیسوں کو Bad Debts میں لکھ دیا جاتا ہے۔ مذکورہ طریقہ کار کا شرعاً کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ طریقہ کار جائز ہے۔ فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved