- فتوی نمبر: 16-124
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت جی ہمارے گھر کےکسی اورفرد نےیہی مسئلہ جامعہ اشرفیہ کے کسی مفتی صاحب سے پوچھا تھا تو انہوں نے درج ذیل جواب دیا:
’’اگر عید کے تین دنوں میں ایک روپیہ بھی ملکیت میں نہ ہو تو قربانی واجب نہیں‘‘
حضرت میں بہت پریشان ہوں کیونکہ پیسے بھی پاس نہیں ہیں۔رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق یہی ہے کہ کہ مذکورہ صورت میں قربانی واجب ہے۔اب آپ قربانی کیسے کریں اس کی دوصورتیں ہو سکتی ہیں(۱)سونا فروخت کرکے قربانی کریں(۲)فی الحال کسی سے قرض لےکرقربانی کریں اوربعد میں قرض اتار دیں۔
نوٹ:اگر آپ کو ہمارے فتوے پر تسلی نہیں تو آپ جامعہ اشرفیہ کے فتوے پر عمل کرسکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved