- فتوی نمبر: 5-272
- تاریخ: 14 فروری 2013
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
روزنامہ اسلام اور دیگر اسلامی اخبارات کو کیسے تلف کیا جائے؟ نیز قران کریم کے شہید اوراق کے بارے میں بھی مطلع فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اسلام اخبار وغیرہ کا جو دینی صفحہ ہو اس کو الگ کرکے کسی مدرسے کے طالب علم کو دے سکتے ہیں اور چاہیں تو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ قران پاک کے شہید اوراق کو جلا کر راکھ کو کسی کیاری یا پاک جگہ میں ڈال دیں۔ شہید اوراق جلائیں تو چھپا کر جلائیں تاکہ کوئی ہنگامہ نہ ہو۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved