• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

گرافک ڈیزائنر کی ملازمت کرتے ہوئے جاندار کی تصاویر  کے لگانےکا حکم

  • فتوی نمبر: 23-55
  • تاریخ: 30 اپریل 2024

استفتاء

میں گرافک ڈیزائنر ہوں اور ایک کمپنی میں میری ملازمت لگی ہے جہاں  میں نے ان کا ڈیزائننگ  کا کام کرنا ہو گا۔ اس میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تصویر بھی ڈیزائن میں لگانی ہوتی ہیں۔ تصویر میں نہیں لیتا میں صرف ڈیزائن میں لگاتا ہوں ۔

1) اس کا میرے لئے کیا حکم ہے؟

2) کیا لڑکیوں کی تصویر کے استعمال  کا لڑکوں کی نسبت  زیادہ گناہ ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1) مذكوره صورت میں  آپ کے لئے   جاندار کی تصویر کا لگانا جائز نہیں ہے   البتہ اگر ان تصاویر کا چہرہ  نہ ہو تو  یہ تصاویر لگا سکتے ہیں۔

2) لڑکیوں  کی تصویر میں دو گناہ ہیں ایک تصویر کا گناہ اور ایک غیر محرم  کی تصویر کو دیکھنے کا گناہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved