- فتوی نمبر: 12-228
- تاریخ: 01 جولائی 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
محترم المقام حضرت مفتی صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد از سلام دل و جان سے آپ کی صحت و خیریت کے لیے رب تعالیٰ سے دعا گو ہوں ۔ حضرت مفتی صاحب ویڈیو اور مروجہ ڈیجیٹل تصویر کے متعلق کام کی اشد ضرورت محسوس کی اور اکابر کی شفقت و دعا سے اس عنوان پہ بدون استحقاق کام شروع کیا ہے بفضل رب تعالیٰ اس مروجہ تصویر کی حرمت پہ تقریباً ایک سو سے زائد فتاویٰ جات جمع ہو چکے ہیں جس میں جید و ماہر مفتیان کرام کے فتاویٰ بکثرت موجود ہیں ’’الحمد للہ‘‘۔ اس سے متعلق آپ مدظلہ کی تحقیق و فتویٰ تو بندہ کے علم میں ہے مگر تحریر مجھے نہ مل سکی، شفقت فرماتے ہوئے اس کے متعلق کچھ ارشاد قلمبند فرما کر روانہ فرما دیں ۔
اگر ممکن ہو تو اس کی حرمت پہ قرب و جوار میں موجود واقف مفتیان سے تائیدی دستخط یا ان کی تحریر بھی بھجوا دیں خادمین کو حکم فرما دیں ، اور اس کے متعلق کسی کا کوئی فتویٰ یا تحریر پاس ہو تو بندہ کو کاپی ارسال فرما دیں ۔ اللہ رب العزت تا دیر آپ کا سایہ سلامت رکھے، دل سے دعا گو رہوں گا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حضرت ڈاکٹر صاحب دامت برکاتہم العالیہ عمرہ کے سفر پر ہیں ۔ حضرت کا موقف یہی ہے کہ ڈیجیٹل تصویر بھی تصویر ہے۔ دیکھیے ’’مسائل بہشتی زیور: 428/2، ایڈیشن: 2012‘‘
© Copyright 2024, All Rights Reserved