• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

ڈیجیٹل تصویر بھی ناجائز ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر ہم پرنٹ شدہ تصویریں ضائع کردیں اورصرف موبائل میں تصویریں موجود ہوں تو تب تو ہمیں گناہ نہیں ہوگا؟مطلب انسانوں کی تصاویر،کچھ موبائل اورکچھ کیمرے سے بنائی ہوئی ہیں جن کو موبائل میں محفوظ کرلیا تھا۔اب اگر پرنٹ شدہ کو ضائع کردیں اورموبائل میں تصویریں موجود ہوں تو کیا تب بھی زندگی میں اورمرنے کےبعد ہمیں گناہ ہوگا؟

وضاحت:اصل میں مجھے پہلے شوق تھا بہت تصاویر بنانے کامیں نےسنا کہ تصاویرکی وجہ سے عذاب ہوتا ہے تو میں نے سوچا کہ علماء ڈیجٹل تصویر کی تو اجازت دیتےہیں، میں ان سب کاغذی تصاویر کو موبائل سے کھینچ کر محفوظ کرلوں۔سائل خود ہی تصاویر کھینچے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ڈیجیٹل تصویر کےبارے میں ہماری تحقیق یہ ہے کہ یہ بھی ممنوع تصویر ہے لہذا موبائل یا ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے تصویر کھینچنے سے بھی گناہ ہوگا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved