• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دل میں پختہ نیت کرنا کہ اگر آسانی والا معاملہ ہوا تو جو پیسے جمع کیے ہیں وہ صدقہ کروں گا

استفتاء

میرے بھائی کی بیوی کا پہلے حمل  کا آپریشن ہوا تھا، جس میں بہت خرچہ ہوا۔ پھر جب دوسرا حمل سے  پیدائش کا وقت قریب ہوا تو اس کے لیے جو پیسے جمع کر رکھے تھے ، بھائی نے یہ نیت کی دل میں پختہ کہ” اگر آپریشن نہ ہوا/ آسانی والا معاملہ ہوتو جو پیسے جمع کیے ہیں وہ صدقہ کروں گا” تو آپریشن میں اللہ کے فضل سے خرچہ کم ہوا، پیسے بچ گئے۔ تو والدہ نے کہا ان کو صدقہ کی جگہ بچوں کا عقیقہ کر لو۔ تو ان میں سے کس نام پر روپے خرچ کیے جائیں؟

نوٹ: زبان سے کوئی لفظ ادا نہیں کیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگرچہ زبان سے نہ کہنے کی وجہ سے نذر نہیں بنی ، لیکن جب دل میں یہ پختہ نیت کرلی تھی، تو اس کے خلاف کرنا بہت ہی غیر مناسب بات ہوگی۔

عقیقہ کریں لیکن سارا گوشت اور کھال وغیرہ فقراء میں صدقہ کر دیں نہ خود استعمال کریں نہ کسی مالدار کو  دیں۔ تو یہ ہوسکتا ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved