• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ڈسکائونٹ پالیسی

استفتاء

STC (سائنٹیفک ٹیکنیکل کارپوریشن) مزنگ چوک لاہور میں واقع ہے، بنیادی طور پر STC کی طرف سے لیبارٹری  کے آلات امپورٹ کئے جاتے ہیں اور پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

STCکی اپنی متعلقہ کمپنیوں (جن سے STCخریداری کرتی ہے )سے ڈسکائونٹ لینے کی کوئی پالیسی مقرر نہیں ہے البتہ STCچونکہ تجارت کیلئے چیزیں خریدتی ہے اورزیادہ مقدارمیں خریدتی ہے اس لئے متعلقہ کمپنیوں کی طرف سے پروڈکٹ کی جوقیمت عام کسٹمرکیلئے ہوتی ہے ،STCکیلئے اس سے 35%یا40%کم قیمت طے کی جاتی ہے ،مثلابعض اوقات اگر 50آئٹمز کا آرڈر ہو تو اصل قیمت مثلا100 ڈالرکے بجائے 90ڈالرمقررکی جاتی ہے اوراگر آرڈر100آئٹمز کاہوتو60 یا70ڈالرقیمت طے کی جاتی ہے ۔

ڈسکائونٹ کی مذکورہ صورت کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

متعلقہ کمپنیوں کازیادہ خریداری کی وجہ سے کم ریٹ لگاناجائز ہے ۔

(۱)            مجلۃ الأحکام العدلیۃ: (۳۳) میں ہے:

(الْمَادَّۃُ: ۱۵۳) الثَّمَنُ الْمُسَمَّی هُوَ الثَّمَنُ الَّذِی یُسَمِّیہه وَیُعَیِّنُهُ الْعَاقِدَانِ وَقْتَ الْبَیْعِ بِالتَّرَاضِی سَوَاء ٌ کَانَ مُطَابِقًا لِلْقِیمَةالْحَقِیقِیَّةِ أَوْ نَاقِصًا عَنْهَا أَوْ زَائِدًا عَلَیْهَا.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved