- فتوی نمبر: 25-364
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان
استفتاء
ایک شخص کے دو بیٹے تھے، ان میں سے بڑے بیٹے کی شادی کردی، پھر کچھ ایام کے بعد اس بیٹے کا انتقال ہوگیا تو:
- کیا عورت کی عدت پوری ہونے کے بعد اس عورت کی شادی دوسرے بیٹے یعنی شوہر کے بھائی سے ہو سکتی ہے یا نہیں؟
- اگر نہیں ہو سکتی تو کیا عورت کو اس کا جہیز واپس دینا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- عورت عدت گزار کر اپنے شوہر کے بھائی سے نکاح کرسکتی ہے، تاہم اسے اس پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
- عورت کا جہیز عورت کی ملکیت ہوتا ہے، لہٰذا اگر وہ اپنے شوہر کے بھائی کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتی تو اسے اس کا جہیز واپس دینا ہوگا۔
ردالمحتار (166/3)میں ہے:والنكاح بعد الموت باق إلى أن تنقضى العدة.ردالمحتار (299/5)میں ہے:كل أحد يعلم أن الجهاز ملك المرأة، وأنه إذا طلقها تأخذه كله، وإذا ماتت يورث عنها، ولا يختص بشيء منه۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved