- فتوی نمبر: 6-73
- تاریخ: 11 جولائی 2013
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
دو افراد ملکر مرغی فارم کھولنا چاہتے ہیں۔ جس کے لیے چوزہ، دوائیاں، فیڈ اور دیگر ضروریات دونوں ساکھ کی بناء پر بازار سے ادھار خریدیں گے۔ دونوں افراد آدھے آدھے ادھار کے ذمہ دار ہوں گے اور آدھے آدھے نفع کے مالک ہوں گے۔
کیا دونوں کی شرکت کی مذکورہ بالا صورت درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شرکت کی مذکورہ صورت شرکت وجوہ کی ہے جو کہ جائز ہے۔
و أما الشركة بالوجوه فهو أن يشتركا و ليس لهما مال لكن لهما وجاهة عند الناس فيقولا: اشتركنا علی أن نشتري بالنسيئة و نبيع بالنقد علی أن ما رزق الله سبحانه و تعالی من ربح فهو بيننا علی شرط كذا. (بدائع: 5/ 74) فقط و الله تعالی أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved