• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دو بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

میری والدہ مرحومہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے ورثاء میں دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں زندہ ہیں، جبکہ ایک بیٹا والدہ کی زندگی میں وفات پا گیا تھا، جس کی اولاد (پوتے پوتیاں) موجود ہیں۔

دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ والدہ کی جائیداد شرعاً کس طرح تقسیم ہوگی؟ نیز، کیا مرحوم بیٹے کی اولاد کو دادی کی وراثت میں سے کوئی حصہ ملے گا؟

وضاحت مطلوب ہے: آپ کے والد صاحب حیات ہیں یا فوت ہو چکے ہیں اگر فوت ہوئے تو والدہ سے پہلے بعد میں؟  آپ کی والدہ کے والدین (یعنی آپ کے نانا نانی)حیات ہیں یا فوت ہو چکے ہیں اگر فوت ہوئے ہیں تو آپ کی والدہ سے پہلے یا بعد میں؟

جواب وضاحت: یہ تمام رشتے دار پہلے فوت ہوچکے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شرعی اعتبار سے پوتے پوتیوں کو کچھ نہیں ملے گا اور جائیداد کی تقسیم شرعا اس طرح ہوگی کہ مرحومہ کے کل مال کے 9 (نو) حصے کیے جائیں گے جن میں سے مرحومہ کے دو بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو کل مال کے دو، دو  حصے (22.222فیصد فی کس) اور پانچ بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو کل مال کا ایک، ایک  حصہ (11.111 فیصد فی کس) ملے گا۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

9

دو بیٹےپانچ بیٹیاں
2+21+1+1+1+1

ہندیہ (6/452) میں ہے:

(الباب الرابع في الحجب) وهو نوعان: حجب نقصان وحجب حرمان …… وأما حجب الحرمان فنقول: ….. فالأقرب يحجب الأبعد كالابن يحجب أولاد الابن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved