• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دو کروڑ بیس لاکھ روپے کی تقسیم

استفتاء

مفتی صاحب دو کروڑ بیس لاکھ (22000000 )کے حصوں کی تقسیم بتا دیجئے ۔ورثاء میں 5 بیٹیاں اور  3  بیٹے ہیں۔ ہر ایک کے حصہ میں   کتنی کتنی رقم آئے گی؟

وضاحت مطلوب ہے: (۱)میت کون ہے؟ (۲)میت کے والدین حیات ہیں یا فوت ہو چکے ہیں؟ اگر فوت ہوئے ہیں تو میت سے پہلے یا  بعد میں؟

جواب وضاحت: ان حصے داروں کے والد صاحب وفات پا گئے ہیں، ان کی بیوی حیات ہیں۔میت کے والدین تو بہت پہلے فوت ہوچکے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کی بیوی کو 2750000 روپے، ہر بیٹے کو 3500000 روپے اور ہر بیٹی کو 1750000 روپے ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

8×11=88

بیوی3بیٹے5بیٹیاں
8/1عصبہ
17
1×117×11
1177
1114+14+147+7+7+7+7

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved