• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دو لوگ جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں اور تیسرا آجائے تو جگہ کون بدلے ؟

استفتاء

جب دو لوگ جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں اور تیسرا آجائے تو اپنی جگہ کون بدلے گا امام یا مقتدی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مقتدی کو چاہیے کہ وہ پیچھے ہٹ جائے اور  پھر دونوں مقتدی امام کے پیچھے  صف میں مل کر کھڑے ہوں،لیکن اگر پیچھے ہٹنے کی گنجائش نہیں تو امام آگے بڑھ جائے ۔

فتاوی شامی (371/2) میں ہے:

والذي يظهر أنه ينبغي للمقتدي التأخر إذا جاء ثالث فإن تأخر وإلا جذبه الثالث إن لم يخش إفساد صلاته فإن اقتدى عن يسار الإمام يشير إليهما بالتأخر وهو أولى من تقدمه لأنه متبوع ولأن الاصطفاف خلف الإمام من فعل المقتدين لا الإمام فالأولى ثباته في مكانه وتأخر المقتدي ويؤيده ما في الفتح عن صحيح مسلم قال جابر سرت مع النبي صلى لله عليه وسلم في غزوة فقام يصلي فجئت حتى قمت عن يساره فأخذ بيدي فأدارني عن يمينه فجاء بن صخر حتى قام عن يساره فأخذ بيديه جميعا فدفعنا حتى أقامنا خلفه ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved