- فتوی نمبر: 7-188
- تاریخ: 09 جنوری 2015
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
شوہر نے کہا کہ "میں دو مہینے تک شراب نہیں پیوں گا اور اگر پی تو تم میری زوجیت میں نہیں رہو گی”۔ شوہر نے بیوی سے اجازت بھی مانگی تو بیوی نے کہا کہ یہ تمہارا اور اللہ کا معاملہ ہے، اس کے بعد اس نے شراب پی لی، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائنہ واقع ہو گئی ہے، پہلا نکاح ختم ہو گیا ہے، دوبارہ اکٹھے رہنے کے لیے نئے مہر کے ساتھ کم از
کم دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کر کے رہ سکتے ہیں۔ آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہے گا۔ فقط
© Copyright 2024, All Rights Reserved