• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دوممالک کی کرنسیوں کاآپس میں تبادلہ

استفتاء

اس وقت پاکستان کاایک روپیہ ایران کے 150کےبرابرہے۔سوال یہ ہے کہ 5لاکھ روپے کوایرانی کرنسی کےساتھ تبدیل کرنا ہے 150ریٹ ہے لیکن یہ ماہانہ دیتا ہے یعنی مہینے کےبعد مجھے ایرانی کرنسی چاہیے 160کےریٹ پر ۔کیا یہ سود ہے یانہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دومختلف ممالک کی کرنسیوں کاآپس میں تبادلہ کمی بیشی کےساتھ بھی جائز ہے بشرطیکہ کم ازکم ایک طرف سے مکمل رقم کی ادائیگی کردی جائے ۔ادھار ہونے کی صورت میں کرنسی کاریٹ  نقد کےمارکیٹ ریٹ سے زیادہ بھی طے کیا جاسکتا ہے ،یہ سود نہیں ، تاہم اس سلسلے میں اگرکوئی حکومتی جائز قانون ہوتو بلاوجہ اس کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved