• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دو نمبر موبل آئل بنا کر بیچنے والے کے ساتھ کام کرنے کا حکم

استفتاء

ایک آدمی دو نمبر موبل آئل بنارہا ہے وہ ڈیزل میں کیمیکل ڈال کر بناتا ہے  ڈیزل پہلے وہ ایک پمپ سے خریدتا تھا موجودہ ریٹ پر جیسے 330 روپے اب وہ ڈائریکٹ کمپنی سے 305 روپے میں خرید رہاہے اب اسے ڈیزل خریدنے کے لیے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے اس نے مجھے کہا کہ میرے ساتھ انویسٹمنٹ کرو جو 25 روپے (305-330)مارجن ہے اس میں سے 15 روپے مجھے دے رہا ہے۔کیا یہ جائز ہے کہ  میں ڈیزل خرید کر دوں اور ڈیزل کا مارجن لے لوں ؟ وہ موبل آئل بنائے یا ڈیزل بیچے۔

تنقیح : میں نے خود جا کر اس کا کام دیکھا ہے وہ مصنوعی ڈیزل بنا کر  ایک مشہور کمپنی کے  ڈبوں میں بھرتا ہے اور اس پر سیل بھی اوریجنل کی طرح لگاتا ہے اور اس سیل پر کوڈ بھی لکھا ہوتا ہے اس نے  یہ کوڈ کہیں سے حاصل کیے ہیں اگر اس کوڈ کو اصل کمپنی کے نمبر پر  بھیجیں گے تو وہاں سے یہی میسیج آئے گا کہ یہ اصل کمپنی کا مال ہے پھر یہ مال وہ اس کمپنی کے پٹرول پمپوں میں اصل کمپنی کے ریٹ سے   سستا بیچتا ہے  یعنی  انہیں بھی پتہ ہے کہ یہ دو نمبر مال ہے وہ آگے لوگوں کو اصل کمپنی کا مال کہہ کر بیچتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ آپ کو معلوم ہے کہ وہ شخص دو نمبر موبل آئل بناتا ہے اور  آگے اسے اصل کہہ کر لوگوں کو دھوکہ دے کر بیچا جاتا ہے تو آپ کے لیے اس کے ساتھ کام کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ  گناہ کے کام میں معاونت بنے گی جو کہ جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved