استفتاء
ایک مسجد کی پہلی صف میں دو ستون آتے ہیں ۔اس سے آگے امام کی جگہ ہوتی ہے تو کیا نماز پڑھنا جائز ہوگا کہ نہیں ؟کیونکہ جب نمازی کھڑے ہوتے ہیں تو ستون بیچ میں آجاتا ہے اور نمازیوں کے درمیان فاصلہ آجاتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صف میں اگر ستون آجائے اور اس کی وجہ سے نمازیوں کے درمیان میں خلا آجائے تو اس صورت میں نماز ہوجائے گی۔
مبسوط سرخسی (2/54)میں ہے:
الاصطفاف بين الاسطوانتين غير مكروه لانه صف في حق كل فريق وان لم يكن طويلا وتخلل الاسطوانة بين الصف كتخلل متاع موضوع او كفرجة بين رجلين و ذلك لا يمنع صحة الاقتداء ولا يوجب الكراهة.
© Copyright 2024, All Rights Reserved