- فتوی نمبر: 19-102
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
سوال یہ ہے کہ ہسپتال میں سرکاری طور پر آپریشن کا سامان مہیاکیا جاتا ہے او رڈاکٹر حضرات الگ سے بھی اہل مریض سے سامان منگوالیتے ہیں۔ اب وہ زائد سامان کو میڈیکل سٹورز والوں کو واپس بیچ دیتے ہیں ۔
1۔آیا یہ سامان ایک باہر کا بندہ خرید سکتا ہے ؟
2۔اس کی مزید ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہےکہ پرائیویٹ ہسپتال میں سرکاری سامان تو مہیا نہ کیا ہوتو مریض کے زائد سامان کو عام بندے کو یا میڈیکل سٹور میں بیچنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔مذکورہ صورت میں اگر باہر کےبندےکو معلوم ہو یا غالب گمان ہو کہ اس سامان کی نوعیت وہ ہے جو سوال میں مذکور ہے تو ایسے سامان کو خریدنا جائز نہیں۔
2۔زائد سامان کے بارے میں مریض یا اس کے لواحقین سے پوچھ لیا جائے پھر جیسے وہ کہیں ویسے عمل کیا جائے تاہم زائد سامان اگر معمولی نوعیت کا ہوکہ جس میں مریض یا اس کے لواحقین کو کوئی دلچسپی نہ ہو توایسا سامان بغیر پوچھے بھی عام بندے یا میڈیکل اسٹور والوں کو بیچنا جائز ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved