- فتوی نمبر: 16-357
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
ایک ہسپتال میں دو ڈینٹل سرجن ہیں جبکہ سارا کام ایک سرجن بآسانی کرسکتاہے توکیاہسپتال انچارج کی اجازت سے دونوں سرجن 3/3دن ڈیوٹی آپس میں تقسیم کر سکتےہیں ؟
وضاحت مطلوب ہے:(۱)ہسپتال سرکاری ہے یا پرائیویٹ؟(۲)اور ملازمت کے وقت کیا شرائط طے ہوئی تھیں؟(۳) کیا انچارج ہسپتال کو سرکار کی طرف سےاس کا اختیار ہے کہ وہ آپ کی ڈیوٹی تقسیم کر دے؟
جواب وضاحت: (۱۔۲)ہسپتال سرکاری ہے ہر روزچھ گھنٹے ڈیوٹی طے ہوئی تھی(۳)اس کے ذمے ہسپتال چلاناہے، اگر ایک ڈاکٹر سے کام پورا نہ ہو تو وہ کسی بھی وقت دوسرے ڈاکٹر کو طلب کر سکتا ہے۔نیزصبح کی وقت دونوں کی حاضری ہوتی ہےحکومت کی طرف سے دونوں کاصبح کے وقت حاضرہوناضروری ہے جبکہ دونوں کے ذمے جوکام ہے وہ ایک سرجن بھی کرسکتاہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دونوں سرجنزکے لیےاپنا ڈیوٹی ٹائم از خود چھ دن سے تین دن کرنا درست نہیں،کیونکہ انہوں نے حکومت سے روزا نہ چھ گھنٹے ڈیوٹی کرناطے کیاہے،اور شرعی طور پر اجیر خاص کے لیے اپنی ملازمت کے اوقات پر موجود رہنا ضروری ہے، خواہ کوئی کام ہو یا نہ ہو۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved