• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

Dokodemoنامی ویب سائٹ میں انویسٹ کرکے کمائی کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک Dokodemoنامی ویب سائٹ ہے جس میں انویسٹمنٹ کی جاتی ہےجس کی کم از کم مقدار 100 ڈالر ہے اور روزانہ کے اعتبار سے اس میں 50 مرتبہ کلکنگ (Clicking) کرنی ہوتی ہے تو ہر کلک (Click) پر کچھ مخصوص حصہ ڈالر کا ملتا ہے اور اگر آپ یہ کلکنگ (Clicking) والا عمل نہیں کرتے تو آپ کو کچھ نہیں ملے گا اور جو انویسٹمنٹ آپ کرتے ہیں وہ کمپنی کے پاس ہوتی ہے اور وہ اس مال سے بزنس کرتی ہے اگر منافع ہوتا ہے تو آپ کو منافع دیا جاتا ہے اور اگر خسارہ ہوتا ہے تو اس نقصان میں آپ کا راس المال بھی جاسکتا ہے اور کمپنی  کیا بزنس کرتی ہے یہ بھی مجہول ہے، اسی طرح اس کمپنی میں ٹیم بھی بنائی جاتی ہے اور اگر ٹیم کام کرتی ہے تو اس کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈر کو بھی کمیشن ملتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے جس کی وجوہات دج ذیل ہیں:

(1)مذکورہ کمپنی میں ملٹی لیول مارکیٹنگ ہوتی ہے جوکہ جائز نہیں ہے۔

(2)مذکورہ صورت میں صرف Click کرنے پر اُجرت دی جاتی ہے جو کہ جائز نہیں ہے اس لیے کہ محض  کلک کرناکوئی ایسا عمل نہیں کہ جس پر اجر ت دی جائے نیز کلک کرنا دھوکہ  دہی اور فیک ریٹنگ (جعلی مقبولیت) کا سبب ہے اس لیے بھی جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved