- فتوی نمبر: 23-85
- تاریخ: 03 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
ساؤتھ افریقہ سے ایک انجکشن امپورٹ ہوتا ہے جو جانوروں کو لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا دودھ زیادہ ہوجاتا ہے، انجکشن کا نام ہے بوسٹن(Boostin)۔ ایک دار الافتاءکی تحقیق یہ ہے کہ :
’’ہماری معلومات کے مطابق ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق بوسٹن انجکشن جو ساؤتھ افریقہ سے برآمد کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے جانوروں کے دودھ میں اضافہ ہوجاتا ہے، انتہائی مضر صحت ہے، اس سے مختلف قسم کی بیماریاں مثلاً: کینسر، یرقان، پھیپھڑوں، جگر اور پیٹ کے امراض پیدا ہوتے ہیں، نیز حکومت نے انتہائی مضرِ صحت ہونے کی بناء پر اس (بوسٹن انجکشن) کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی لگائی ہے، لہٰذا اس انجکشن کا کاروبار(اور استعمال) شرعاً ناجائز اور قانونی خلاف ورزی بھی ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔ ‘‘
مفتی صاحب، رہنمائی فرمائیں کہ اس انجکشن کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟ اور دودھ بڑھانے کے لیے اس انجکشن کو جانوروں کے لیے لگانا کیسا ہے؟ تحقیقی جواب دیکر مشکور فرمائیں!
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
Boostin (بوسٹن) انجکشن کی ویب سائٹ پر درج ہے:
Boostin:
For increased milk production in healthy, well-nourished adult cows.
FOR ANIMAL USE ONLY
BOOSTIN
Only for use by or under the supervision of persons registered in terms of or authorised in terms of section 23 (1) (c) of the Veterinary and Para-Veterinary Professions Act, 1982 (Act 19 of 1982).
INDICATIONS
Boostin is an injectable long-acting bovine somatotropin used to increase milk production in well-nourished and properly managed dairy cows from the time of peak lactation to drying off.
Boostin increases the efficiency of milk production in lactating dairy cows by increasing the quantity of milk produced without altering the normal composition of milk. Bovine somatotropin is a natural protein produced by the pituitary gland and promotes the use of nutrient energy for milk production.
مذکورہ بالا عبارت سے واضح ہوتا ہے کہ بوسٹن انجکشن جانوروں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک دوائی ہے، جسے صرف ڈاکٹر کے ہدایت کے مطابق ضرورت کے موقع پر استعمال کرنا چاہیئے۔
کسی بھی دوائی کا بے جااستعمال خاص کر کثرت سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ پاکستان میں زیادہ نفع کے لالچ میں Boostin بوسٹن اور اس جیسے دیگر دودھ کی پیداوار بڑھانے والے انجکشنوں کا استعمال ڈاکٹر سے پوچھے بغیر کثرت سے ہونے لگا تھا، اس کی روک تھام کے لیے حکومت نے دودھ کی پیداوار بڑھانے والے انجکشنوں کی درآمد اور خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ چونکہ جائز امور میں حکومتی قوانین کی پابندی کرنا شرعاً ضروری ہوتا ہے۔ لہٰذا بوسٹن انجکشن کی خرید و فروخت اور استعمال سے بچنا ضروری ہے۔ خصوصاً جبکہ ماہرین کی طرف سےمذکورہ انجکشن کے بارے میں حکومتی پابندی کو غلط اور بلاوجہ بھی نہ قرار دیا گیا ہو تو ایسی صورت میں حکومتی قانون کی خلاف ورزی کی کوئی وجہ بھی نہیں بنتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved