استفتاء
مستورات کا ستر نماز میں مکمل چہرہ کا ڈھانپنا دونوں بازو گٹوں تک اور دونوں پاؤں ٹخنوں تک ڈھانپنا ہے دریافت طلب امر یہ ہے کہ اگر نماز میں رکوع سجدہ میں جاتے ہوئے قمیض گٹوں سے پیچھے ہوجائے یا شلوار ٹخنوں سے اوپر ہوجائے تو کیا نماز ٹوٹ جائے گی؟ اگر نہیں ٹوٹے گی تو کتنی دیر تک یہ دونوں مواقع سے کپڑا ہٹ جائے تو نماز ہو جائے گی؟ مفصلاً تحریر فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔نماز کے دوران کہنی سے لیکر گٹے تک کے بازومیں سے اگر چوتھائی حصہ کھل جائے،ا ور اسی طرح گھٹنے سے لیکر ٹخنے تک کے حصہ میں سے اگر ایک چوتھائی حصہ کھل جائے ، اور وہ چوتھائی حصہ تین مرتبہ "سبحان اللہ” کہنے کی مقدار کھلارہے تو نماز ٹوٹ جائے گی، اور اگر چوتھائی حصہ سے کم کھلا ہویاتین تسبیحات کہنے کی مقدارسے کم کھلارہے تو نماز نہیں ٹوٹے گی۔
(ويمنع )حتی انعقادها (كشف ربع عضو)قدر أداء ركن بلا صنعه (من )عورة (غليظة أو خفيفة )علی المعتمد. قوله (قدر أداء ركن)… قال شارحها : وذالك قدر ثلاث تسبيحات. شامی2/ 100
© Copyright 2024, All Rights Reserved