استفتاء
ادائیگی نماز اور دیکھ کر تلاوت قرآن پاک کرنے سے پہلے پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے وضو نہایت اخلاص اور احتیاط سے کرنا لازمی ہے اور سارا دن باوضو رہنا بھی بہت ہی باعثِ ثواب ہے۔ اس میں کونسی دنیاوی گفتگو اور کونسی دینی گفتگو کرنا جائز ہے؟ اور یہ وضو کیا ہے؟
نوٹ: مراد دوران وضو باتیں کرنا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
گناہوں کی باتوں سے بچیں اور فضول ہنسی مذاق اور وقت گذاری کرنے سے اجتناب کریں۔ دینی گفتگو کر سکتے ہیں جس کا اچھی طرح سے علم حاصل کیا ہو۔ لا علمی یا کم علمی سے غلط بات نہ نکلے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved