• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دوسرے انبیاء علیہ الصلوٰة و السلام کے ناموں کے ساتھ ” ﷺ” لکھنا

استفتاء

نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ ” ﷺ”  لکھا جاتا ہے ۔ کیا بقیہ انبیاء کے نام کے ساتھ بھی لکھا جاسکتا ہے یا نہیں؟ برائے کرم حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس طرح نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ ” ﷺ” لکھا اور کہا جاسکتا ہے اسی طرح دیگر انبیاء  کرام علیہم السلام کے ساتھ بھی لکھا اور کہا جاتا ہے۔ لیکن آج کل اس کا رواج بن گیا ہے کہ ہمارے رسول ﷺ کے لیے یہ الفاظ خاص ہوئے ہیں اور دیگر انبیاء کے لیے” علیہ السلام "بولتے ہیں۔

قال في الدر: و لا يصلی على غير الأنبياء و لا غير الملائكة إلا بطريق التبع… قال في الشامية: و أما السلام فنقل اللقاني في شرح جوهرة التوحيد عن الإمام الجويني أنه في معنى الصلاة فلا يستعمل في الغالب و لا  يفرد به غير الأنبياء. ( 6/ 753 ) فقط والله تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved