استفتاء
امام کے سلام پھیرنے کے بعد دو مسبوق اپنی نماز پوری کرنے کے لیے کھڑے ہوئے۔ ان میں سے ایک کو یاد نہ رہا کہ میری کتنی رکعتیں چھوٹ گئی ہیں۔اس نے دوسرے مسبوق کو دیکھ کر اپنی نماز پوری کی تو اب اس دیکھ کر اپنی نماز پوری کرنے والے کی نماز درست ہوگی یا کہ نماز کا اعادہ کرے گا؟ یہ مسئلہ اکثر پیش آتا رہتا ہے، برائے مہربنی مسئلہ واضح فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں نماز درست ہے اعادہ کی ضرورت نہیں۔
لو اقتدى اثنان معاً بإمام قد صلى بعض صلاته فلما قاما إلى القضاء نسي أحدهما عدد ما سبق به فقضى ملاحظاً للآخر بلا اقتداء به صح. شامی: 2/ 419 فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved