- فتوی نمبر: 19-279
- تاریخ: 24 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
دراز ایک معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ہے جس کا طریقہ کار یہ کہ اس کے ذریعے لوگ خرید فروخت کرتے ہیں اور دراز اس پر بیچنے والے سے کچھ کمیشن لیتا ہے میں بھی اس پر vendor (فروخت کرنے والا)ہوں۔
کچھ عرصہ پہلے دراز کی طرف سے ایک آفر آئی ہے جس کے مطابق اگر میں کسی کو دراز پر سیل کرنے کے لیے ریفر کروں گا تو وہ ماہانہ جتنی سیل کرے گا دراز مجھے اس کا کچھ فیصد کمیشن کے طور پر دے گا میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح یہ کمیشن میرے لیے جائز ہوگا؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ
وضاحت مطلوب ہے ریفرکرنے کی عملی صورت کیا ہوتی ہے ؟کیا صرف اپنے جان پہچان والوں کو ہی ریفر کریں گے یا اجنبی لوگوں کو بھی ؟یہ وضاحت اس لیے ہے کہ آن لائن ریفرنس کی صورتیں متعدد ہیں اور خارجی دنیا کی صورتوں سے مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔
جواب وضاحت:یقیناً اپنے جاننے والوں کو ہی ریفر کیا جائے گا کیونکہ ریفرل(ریفرکرنے والے) کیSHOP ID (دکان کی پہچان)دی جاتی ہے،جب کوئی اپنا اکاؤنٹ بنا رہا ہوتا ہے تو آخر میں اس سے ریفرل کا پوچھا جاتا ہے وہاں پر ریفرل کی SHOP ID دی جاتی ہے (اگر کسی نے ریفر کیا ہے ورنہ اس کو خالی بھی چھوڑا جا سکتا ہے) SHOP ID جس کو معلوم ہو توریفرل کا سیلر اکاؤنٹ اس کے اختیار میں ہوگا اب اس کے پیش نظر میں کسی کو بھی SHOP ID ہر گز نہیں بتاؤں گا البتہ اس کے ساتھ بیٹھ کر اکاؤنٹ بناؤں گا اور آخر میں SHOP ID خود لکھ دوں گا اس طرح وہ میرا جاننے والا ہی ہوگا یا اس وقت تک جان پہچان بن چکی ہوگی،لیکن اس میں اجنبی کو بھی ریفر کیا جا سکتا ہے،میرا ارادہ اپنے کزن کو ریفر کرنے کا ہے اگر کوئی گنجائش موجود ہوگی،ریفر کرنے کی واحد صورت وہ SHOP ID ہی ہے
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں سائل کےلیے اس طرح کسی کو ریفرکرکے کمیشن لینا جائز نہیں۔
توجیہ:مذکورہ صورت میں ریفر کرنے والا صرف ایک دفعہ ریفر کرکے ا کاؤنٹ بنادے گا جس کی وجہ سے دوسرا شخص آئندہ جب اورجتنی بھی سیل کرے گا اس کا کمیشن ریفر کرنے والے کو ملتا رہےگا یعنی ایک دفعہ کی محنت پر ہمیشہ اجرت ملتی رہے گی یہ بات جائز نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved