• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دعا کے الفاظ کو کمی بیشی کے ساتھ چھاپنا

استفتاء

آج کل دعاؤں کے چھپنے والی کتابوں میں کافی فرق ہوتاہے۔ ایک دعا کے الفاظ میں ایک کتاب میں کچھ اضافہ یا کمی ہوتی ہے جبکہ اسی دعا میں دوسری کتا ب میں اس کے خلاف ہوتاہے۔ تو کمی یا اضافہ کو چھاپنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عام طورسے روایات میں ایک ہی دعاء کے الفاظ میں فرق ملتاہے۔ لہذا اگر اضافہ یا کمی حدیث کی کسی کتاب سے منقول ہوتو پھراس میں کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved