استفتاء
الف: اذان و اقامت کے دوران ان کا جواب دینے کی بجائے بعض مبلغین اپنی گفتگو اور مشاورت بڑے فخر سے جاری رکھتے ہیں، اور فجر کی نماز اور بیان کے بعد مشاورت کا وقت بھی مقرر ہے، اور تکبیر اولیٰ ہونے کے بعد یا سورہ فاتحہ ختم ہونے پر نماز میں شامل
ہوتے ہیں۔ یہ عمل کیسا ہے؟ جبکہ ان کا جواب دینے والے کو بھی اتنا اجر ملتا ہے جتنا کہ دینے والے کو۔
ب: اس کے ساتھ یہ بھی بتلا دیجئے کہ اقامت کے دوران پیچھے ہاتھ باندھنا یا آگے ہاتھ باندھنا کیسا ہے یا رانوں کے ساتھ لگائے رکھنا بہتر ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
الف: ایسا کرنا ٹھیک نہیں۔
ب: اس بارے میں کوئی تصریح نہیں ملی، بہتر ہے کہ ہاتھ کھلے اور لٹکے رہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved