• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دورجعی طلاقیں دینے کےبعد فیس بک اورمیسج کے ذریعہ رشتہ داروں کو بتانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ یہ ہے کہ ایک شوہر نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں اور پھر فیس بک پر اور میسج کے ذریعے سب رشتے داروں کو بتایا کہ میں نے اسے طلاق دے دی اور اپنی جان چھڑائی اب وہ عورت یہ مسئلہ پوچھتی ہے کہ اس نے منہ سے دودفعہ بولاتو کیا اسے دوطلاقیں ہوئیں یا اس کے میسج کرنے اور دوسروں کو کہنے پر (کہ میں نے اسے طلاق دے دی)تینوں طلاقیں ہو گئیں؟

وضاحت مطلوب:جو دو طلاقیں دی تھیں ان کے الفاظ کیا تھے ؟

جواب وضاحت:تجھے طلاق ہے ،تجھے طلاق ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں صرف دو رجعی طلاقیں واقع ہوئی ہیں، تین طلاقیں واقع نہیں ہوئیں کیونکہ شوہر نے فیس بک اور میسج کے ذریعے اپنے رشتہ داروں کو طلاق کی خبر دی ہے ،اور جب پہلے طلاق دی ہوئی ہو تومحض خبر دینے سے کوئی نئی طلاق واقع نہیں ہوتی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved