• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

درود شریف کے ایک صیغہ کی تحقیق

استفتاء

اگر کوئی شخص اس درود شریف کو قبرستان میں تین دفعہ پڑھے تو اس  کی برکت سے ان مردوں سے اللہ تعالی ستر سال کیلیے عذاب اٹھالیتا ہے۔چار دفعہ پڑھنے سے قیامت تک کا عذاب اٹھالیا جاتا ہے۔چوبیس دفعہ پڑھنے سے اللہ تعالی فرشتوں کو حکم دیتا ہےکہ قیامت تک اس کے والدین کی زیارت کرتے رہو۔

اللهم صل على محمد ما دامت الصلوة وصل على محمدمادامت الرحمة وصل على محمد ما دامت البركات وصل علي روح محمد فى الارواح وصل على صورة محمد فى الصور وصل على اسم محمد فى الاسماء وصل على نفس محمد فى النفوس وصل على قلب محمد فى القلوب وصل على قبر محمد فى القبور وصل علي روضة محمد في الرياض وصل على جسد محمد في الاجساد وصل على تربة محمد في التراب وصل على خير خلقه سيدنا محمد وعلى آله واصحابه وازواجه وذريته واهل بيته واحبابه اجمعين برحمتك يا ارحم الراحمين۔

اس کے متعلق بیان فرمادیں کہ (1) یہ درود شریف قبرستان جاکر پڑھنا کیسا ہے؟(2) اور کیا حدیث سے ثابت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1-2. مذکورہ درود شریف قبرستان جا کر پڑھنا درست ہے لیکن یہ درود شریف اور اس کے جو فضائل بیان کیے گئے ہیں وہ کسی حدیث میں باوجود تلاش کے نہیں ملے اس  لیے  اس درود شریف کے  حدیث سے ثابت ہونے کا اورا س کے مذکورہ فضائل کا اعتقاد رکھنا درست نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved