- فتوی نمبر: 11-194
- تاریخ: 04 اپریل 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
جو معزز ممبر درود شریف گروپ میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ ان اصولوں کا بغور مطالعہ فرمائیں اور بعد از شرکت ان کی پابندی کریں ہر معزز ممبر روزانہ کم از کم 10دفعہ درود شریف پڑھے گا اور علامت کے طور پر یہ 1پھول گروپ میں بھیجے گا جس نے زیادہ دفعہ پڑھا ہے وہ 1پھول کے ساتھ مطلوبہ تعداد لکھ دے مثلا 5یعنی جس نے 50دفعہ درود شریف پڑھاہے گروپ میں صرف درود شریف کا یہ پھول بھیجا جائے گا اس کے علاوہ اس میں کسی قسم کی تجویز تبصرہ میسج پوسٹ یا گفتگو شیئر نہیں کی جائے گی ایسی شیئرنگ پر سنل میں کر لی جائے البتہ گروپ کے متعلق کوئی سوال یا تجویز ہو تو وہ ایڈمن گروپ سے پرسنل پر کر لی جائے یومیہ کلو زنگ رپورٹ کے اعتبار سے وقت کا اندازہ شام مغرب سے لے کر آئندہ شام مغرب تک ہے معزز ممبران اس گروپ میں صرف ممبر بننے سے ہمارا صلوۃ وسلام نہیں پہنچے گا جب تک کہ ہم خود درود شریف پڑھ کر عملا شریک نہیں ہوں گے۔ اور اس دن پہنچے گا جس دن ہم پڑھیں گے لہذا ہر معزز ممبر یومیہ اہتمام کی کوشش کرے الحمد للہ یہ گروپ اس لئے بنایا ہے کہ درود شریف پڑھنے کا یومیہ اہتمام ہوتا رہے لہذا ہر معزز ممبر اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔1ایک دن کے 1440منٹ میں سے کم از کم ایک منٹ تو اپنے اس مبارک مقصد کے لیے نکالنا چائیے نیز اپنے فیملی ممبرز اور متعلقین کو بھی اس میں شرکت کی ترغیب دینی چاہیے جو معزز ممبران شاید اپنی مصروفات کی وجہ ایک دن میں کم از کم ایک منٹ کی بھی شرکت نہیںکرسکتے یااس گروپ کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو غالبا آپ بھی اتفاق کرینگے کہ انہیں بڑے اعزاز واکرام کے ساتھ اس گروپ سے ریموو کردیا جائے تاکہ یہ اجتماعی عمل متاثر نہ ہو ۔گروپ میں جہاں کہیں ضرورت محسوس ہو تی ہے وہاں ایڈمن گروپ متعلقہ ممبر سے پرسنل میں رابطہ کر لیتے ہیں لہذا معزز ممبران کو فوری مداخلت یا تبصرے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی ۔یہ گروپ بالکل بے لوث اور انتہائی نیک نیتی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے لہذا تمام معزز ممبران سے درخواست ہے کہ عملی شرکت کے ساتھ ساتھ اس گروپ کے اصول وضوابط کی بھی پابندی کریں تاکہ یہ مبارک گروپ خوش اسلوبی سے اپنا سفر جاری وساری رکھے ۔بہت شکریہ ۔
مسجد گھر دفتر سکول کالج اور یونیورسٹی آتے ہوئے نیز گھر کے فارغ اوقات میں درود شریف پڑھنے کا اہتمام کرنے سے کافی تیا رہوسکتے ہیں۔
(درود ابراہیمی یا کوئی سا درود شریف پڑھ سکتے ہیں اگر چاہیں تو یہ مختصر سا مسنون درود شریف پڑھ لیں( صلی اللہ علی النبی الامی )
سوال کیا اس گروپ میں شامل ہونا جائز ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
درود شریف پڑھنا یقینا بہت با برکت عمل ہے،لیکن یہ ایک انفرادی عمل ہے اورانفرادی عمل کو کرنے کا ایسا طریقہ اپنایا چاہیے جو ریا اور دکھلاوے کے شبہ سے خالی ہو سوال میں ذکرکردہ طریقہ کار میں چونکہ ریا کا قوی امکان ہے اس لیے اس گروپ میں شامل ہونے سے احتراز کیا جائے البتہ اپنے طور پر جتنا ہو سکے درود شریف پڑھنے کاخوب اہتمام کیا جائے
© Copyright 2024, All Rights Reserved