• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دوسری جگہ شادی کےبعددوبارہ پہلے شوہر سے پاس جانا ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے پہلے شوہر نے مجھے اپنی ماں اور بہن کے کہنے پر طلاق دے دی تھی ۔میرے دو بچے بھی ہیں جومیرے  پاس ہیں۔ 26 اگست 2018 کومیں نے  دوسرا نکاح اپنے کزن سے کیا ہے میرے گھر کے زیادہ تر خرچےپہلے خاوند کر رہے ہیں اور میں ساتھ ملازمت بھی کرتی تھی جس کی وجہ سے گذارہ ہو رہا تھا اب بیمار ہونے کی وجہ سےملازمت  چھوڑ دی ہے۔ اب پہلے شوہر کو شادی کا علم ہو گیا ہے وہ کہتے ہیں کہ اب دوسرے خاوند سے کہیں کہ خرچے وہ کریں، دوسرے شوہر کی دس ہزار سیلری ہے وہ سارے خرچے نہیں اٹھا سکتے، میرے شوہر چاہ رہے ہیں کہ میں ان کے پاس واپس آجاو ں۔کیا میں پہلے شوہر کے پاس واپس جا سکتی ہوں؟

وضاحت مطلوب ہے:( 1 )پہلی خاوند نے کتنی طلاقیں دیں تھیں؟(2 )نیز طلاقیں تحریری تھیں یا زبانی؟ زبانی کے الفاظ کیا تھے اور تحریری کی تحریر کیا تھی؟(3) طلاق کے کتنے عرصے بعد دوسرا نکاح کیاگیا؟(4) اس دوران عدت گزر چکی تھی یا نہیں؟( 5) دوسرا نکاح باضابطہ ہوا ہے یا بے  ضابطہ؟ اس نکاح کی صورت تفصیل سے ذکر کریں یعنی گواہ تھے یا نہیں؟  کتنے تھے؟ حق مہر تھا یا نہیں تھا وغیرہ؟ نیز کیا دوسرے خاوند سے حقوق زوجیت ادا ہو چکے ہیں؟

جواب وضاحت:

۱،۲،۳،۴،۵۔تین طلاقیں دی تھیں۔ تحریری بھی اور زبانی بھی ،طلاق کے چار سال بعد نکاح ہوا، عدت بھی گزاری تھی لیکن جاب کرتی تھی ،نکاح باضابطہ ہوا ،نکاح کے گواہ موجود تھے جیسے نکاح میں ہوتے ہیں دو یا تین نکاح نامہ امی کے پاس ہے، حقوق زوجیت ادا ہوچکے ہیں، حق مہر 5000 لکھا گیا جو کہ دوسرے شوہر نے ابھی تک ادا نہیں کیا تحریر ی طلاق کی کاپی ساتھ لف ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر دوسرا شوہر آپ کو طلاق دے دے تو عدت گزارنے کے بعد آپ پہلے شوہر کے ساتھ نکاح کر کے ان کے پاس واپس جاسکتی ہیں۔

قال الله تبارك وتعالى فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره فان طلقها فلا جناح عليهما ان يتراجعا ان ظناان يقيما حدود الله سوره البقره ايه ٢٣٠

عالمگیری صفحہ 473 جلد 1 میں ہے

وان كان الطلاق ثلاثا في الحرة… لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم یطلقها او يموت عنها… ويشترط ان يكون الايلاج موجبا للغسل و هو التقاء الختانين… اما الانزال فليس بشرط للاحلال

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved