• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت

استفتاء

مرد دوسری شادی کرنا چاہے تو پہلی بیوی کی اجازت کی شریعت میں کیا حیثیت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شریعت میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں۔البتہ دوسری شادی کرنے میںیہ شرط ضرور ہے کہ دونوں بیویوں کے درمیان عدل وانصاف قائم رکھ سکے کسی ایک جانب جھکائو نہ کرے۔حدیث پاک میں ایسے شخص کے لیے سخت وعید  آئی ہے جو اس معاملے میں ناانصافی سے کام لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

نوٹ:ہمارے ملکی قانون میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا اور اسے اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved