- فتوی نمبر: 15-378
- تاریخ: 13 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟یا بغیر اجازت بھی ہم دوسری شادی کرسکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے اجازت سے لینا ضروری تو نہیں تاہم بہتر ہے کہ اجازت لے لی جائے۔نیز دوسری شادی کی اجازت اس وقت ہے جب دونوں بیویوں کے حقوق ادا کرسکتے ہوں
© Copyright 2024, All Rights Reserved