• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ڈیوٹی کے اوقات میں دوسری جگہ ملازمت کرنا

استفتاء

میں ایک ڈاکٹر ہوں میری فیلڈ میں ایک کام یہ بھی ہے کہ آپریشن سے قبل مجھے مریض کو دیکھ کر بتانا ہوتا ہے کہ آیا مریض آپریشن کے قابل بھی ہے یا نہیں، کہیں دوران آپریشن  مر تو نہیں جائے گا۔

اس وجہ سے بعض اوقات مجھے ایمرجنسی میں بھی بلایا جاتا ہے۔ بعض دفعہ بلانے والے ایسے ہسپتال ہوتے ہیں جنہوں نے انشورنس کمپنیوں سے معاہدہ کر رکھا ہوتا ہے۔ مریض کے اخراجات کی مکمل ادائیگی انشورنس کمپنی کرتی ہے۔ اس ہسپتال میں لازمی نہیں کہ ہر مریض انشورنس کمپنی کی طرف سے آیا ہو۔ اسی طرح ہر مریض کے بارے میں مجھے علم ہو جانا لازمی نہیں ہے کہ یہ انشورنس کمپنی کی طرف سے آیا ہے یا اپنے طور پر کیونکہ مجھے ہسپتال ادائیگی کرتا ہے نہ کہ مریض خود۔

1۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرا ایسے ہسپتال میں مریض چیک کرنے کے بعد ہسپتال سے فیس لینا درست ہے؟

2۔ کیا میں ایسے ہسپتال میں O,P,D میں بیٹھ کر مریض چیک کر سکتا ہوں؟ وہاں پر بھی دونوں طرح کے مریض آتے ہیں انشورنس کمپنیوں کی طرف سے بھی اور دوسرے بھی۔

دوسرے سوال کی وضاحت: میرا سوال اپنی سرکاری ملازمت سے فارغ شام کے اوقات کے بارے میں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ مریض کو چیک کر کے متعلقہ ہسپتال سے فیس لے سکتے ہیں۔

2۔ کر سکتے ہیں۔

البتہ دونوں صورتوں میں یہ شرط ہے کہ آپ کو نہ تو یہ بتایا جائے کہ یہ انشورنس کمپنی کے مریض ہیں اور نہ ہی انشورنس کمپنی کے فارم پر آپ سے دستخط یا مزید نوٹ لکھوایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved