• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کےذریعے 7دن تک کسی کوپیسے بھیجنےپرملنے والے 70روپے کی حیثیت

استفتاء

ٹیلی نار والے کہتے ہیں کہ ایزی پیسے سے سات دن کے اندر  کسی دوست کو50روپے   بھیجو تو آپ کو 70روپے انعام ملیں گے،پوچھنا یہ تھا کہ یہ پیسے حلال ہیں یا حرام؟

وضاحت مطلوب ہے کہ (1)اس کیش بیک کے لئے کمپنی کی کیا کیاشرائط ہیں ؟وہ ذکر کریں(2) سات دن مسلسل بھیجنےپر70روپے ملیں گے یا سات دن میں صرف ایک دفعہ بھیجنے پر بھی ملیں گے؟ اور اگر 7دن مسلسل بھیجنے پرملیں گےتو ایک ہی کو بھیجنے ضروری ہیں یا مختلف افراد کوبھیجنے پر بھی ملیں گے؟(3)اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے مخصوص مقدار کی رقم اکاؤنٹ میں ہونا بھی ضروری ہے یا نہیں؟

جواب ضاحت (1)کمپنی کی شرائط یہ ہیں کہ سات دن میں کسی دوسرے نمبر پر پچاس روپے بھیجنے ہیں تو سات دن میں سینڈ کرنے کے بعد آپ کو ستر روپے ملیں گے۔(2) سات دن مسلسل بھیجنے ہیں ،چاہے ایک بندے کو بھیجیں یا مختلف بندوں کو (3) نہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں سات دن تک کسی کو روزانہ پچاس روپے بھیجنے پر ملنے والے 70 روپے کی حیثیت کمپنی کی طرف سے ہدیہ کی ہے جسے استعمال کرنا جائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی ا علم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved