- فتوی نمبر: 13-317
- تاریخ: 14 اپریل 2019
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
ایزی پیسہ سے مجھے یہ آفر آئی ہے کہ آپ اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے کوئی بھی چیز آگے بھیجیں جیسے کہ بل پے ،موبائل ریچارج فا فنڈز نرانسفر وغیرہ تو آپ کو ڈیڑھ سو روپے کا کیش بیک انعامی طور پر آپ کے اکاؤنٹ میں فورا بھیج دیا جائے گا۔موبائل ریچارج بھی کسی بھی نیٹ ورک پر کیا جاسکتا ہے بل بھی ہر کمپنی کا ادا کیاجاسکتا ہے اور فنڈز ٹرانسفر بھی کسی جگہ کیا جاسکتا ہے۔
وضاحت مطلوب ہے کہ
۱۔ 150 روپے کی آپ کو صرف سہولت ملتی ہے یا 150 روپے کو آپ کیش بھی کرا سکتے ہیں ؟
۲۔ کتنی مقدار میں ٹرانزیکشن کرنے پر آپ کو 150 روپے ملیں گے۔؟
جواب وضاحت:
نہیں ہم 150روپے نکلوابھی سکتے ہیں اور 20روپے کی کم از کم ٹرائزیکشن ہو سکتی ہے ایزی پیسہ میں اس سے کم نہیں ۔ٹرانریکشن آپ چاہیں جتنی مرضی کریں لیکن اس کے بدلے 150روپے ملیں گے لیکن بیس روپے سے کم ٹرانزیکشن نہیں ہو سکتی ہے ۔
تنبیہ: اس رقم کو کیش بھی کرواسکتے ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے کوئی بھی ٹرانزیکشن کرنے پر کمپنی کی طرف سے 150روپے کا ملنا ہدیہ ہے جو کہ جائز ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved