• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

Econexکمپنی کے ذریعے کمائی کرنا

استفتاء

کیا (Econex)کمپنی کے ذریعے کمائی کرنا جائز ہے؟

کمپنی میں کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ممبر تین ہزار(3000)، سات ہزار(7000)،بارہ ہزار(12000)یا سترہ ہزار(17000) کا پیکج خریدتے ہیں،مختلف پیکجز کی کمائی بھی مختلف ہوتی ہے۔اس پیکج میں مختلف قسم کی اشیاء ہوتی ہیں جو کہ استعمال بھی  کی جاسکتی ہیں ،پیکج خریدنے کے بعد  ممبر   کا کام یہ ہوتا ہےکہ وہ مختلف لوگوں کو اس کمپنی میں شامل ہونے کا مشورہ دیتا ہے اورجب لوگ اس کے ذریعے  کمپنی کا پیکج خریدتے ہیں تو پہلے ممبر کو بھی اس  کا30فیصد  ڈائریکٹ(بلا واسطہ) کمیشن ملتاہےاسی طرح یہ دوسرا بندہ آگے جتنے لوگوں کو بھی کمپنی کے ساتھ جوڑتا ہے ان تمام لوگوں کا21فیصد ان ڈائریکٹ(بالواسطہ)کمیشن پہلے ممبر کو  بھی  ملتا ہے۔

اس کے علاوہ جس آدمی نے جتنے زیادہ ممبر بنائے ہوتے ہیں اس کے لحاظ سے اس کا درجہ بھی بڑھتا ہے اور درجہ بڑھنے پر بھی اس کو مختلف درجوں کے لحاظ سے رقم ملتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سوال میں ذکرکی گئی تفصیل کے مطابق (Econex)کمپنی   کا ممبر بن  کمائی کرنا جائز نہیں ۔

توجیہ:مذکورہ کمپنی میں کمائی ملٹی  لیول  مارکیٹنگ (MLM)کے طریقےپر ہوتی ہے، جس  کے تحت  بعد میں شامل ہونے والے ممبران کا کمیشن سب سے پہلے شامل ہونے والے ممبر کو بھی دیا جاتا ہے،شرعی لحاظ سے بعد میں شامل ہونے والے ممبران کا کمیشن سب سے پہلے شامل ہونے والے ممبر کو دینا جائز نہیں ہے  اس لیے کہ بعد میں شامل ہونے والے ممبران کو کمپنی کے ساتھ جوڑنے میں پہلے ممبر کی کوئی ایسی  کاوش نہیں ہوتی جسے اجرت کے قابل کہا جاسکے، لہٰذا مذکورہ کمپنی سے کمائی کرنا جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved