• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عیداورطاق راتوں کااعتبار اسی جگہ کا ہو گاجہاں پرآپ ہیں

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

حضرت مفتی صاحب دامت فیوضہم ایک مسئلہ کا جواب چاہیے تھا کہ ہماری پوری جماعت رائیونڈ مرکز سے 28 دن کی تشکیل میں باجوڑ ایجنسی گئی اور 13 رمضان کو واپس آگئی۔

مسئلہ یہ ہے کہ پورے پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہوا اور باجوڑ ایجنسی اور اس کے گرد و نواح کے کچھ علاقوں میں 6 مئی کو پہلا روزہ تھا۔ تو ہماری جماعت اب لاہور آگئی ہے اب طاق رات کا ہمارے لیے کیا حکم ہے؟ باجوڑ کی آج طاق رات نہیں ہے پنجاب والوں کی طاق رات ہے۔ اسی طرح اگر پنجاب میں 30 روزے ہوتے ہیں تو ہمارے 31 روزے ہوں گے، تو اس دن باجوڑ عید ہو گی تو 31 کا ہم روزہ رکھیں گے یا افطار کریں گے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جہاں آپ ہوں گے وہیں کے اعتبار سے طاق رات کا اعتبار ہو گا لہذا پنجاب کے لحاظ سے جو طاق رات ہو گی وہی آپ کے لیے بھی طاق رات ہو گی۔ اگر پنجاب میں تیس (30) روزے ہوں تو آپ بھی ان کے ساتھ روزہ رکھیں گے آپ کا یہ روزہ یا شروع میں رکھا ہوا روزہ نفلی روزہ شمار ہو جائے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved