• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایک بیٹی اور دو بیٹوں کے درمیان وراثت کی تقسیم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ***مرگیا اور اس کے ورثاء میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے،جبکہ ***کی وفات کے وقت اس کے والدین میں سے کوئی بھی زندہ نہیں تھا،***کی وراثت میں 22لاکھ کا گھر ہے،اب یہ ان کے درمیان کتنا کتنا تقسیم ہوگا؟

تنقیح: *** کی وفات کے وقت اس کی بیوی زندہ تھی، بعد میں بیوی کا انتقال ہوگیا، بیوی کے انتقال کے وقت  بیوی کے  والدین میں سے کوئی زندہ نہیں تھا۔ صرف دو بیٹے اور ایک بیٹی زندہ تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ***کے اس ترکہ کے کل 5 حصے کیے جائیں گے،جن میں سے ان کے ہر بیٹے کو2 حصے (40فیصد فی کس) اور بیٹی کو 1 حصہ(20فیصد)   ملے گا۔

اس حساب سے ہر بیٹے کو 8لاکھ اسی ہزار روپے اور  بیٹی کو4 لاکھ چالیس ہزار روپے ملیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

5         والد+والدہ

بیٹابیٹابیٹی
عصبہ
221

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved