• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایک بیٹی، ایک بھتیجا اور بھتیجی کے درمیان وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک عورت فوت ہوگئی ہے ا سکی صرف ایک بیٹی ہے، ایک بھتیجا  ہے اور ایک بھتیجی ہے، ماں باپ، بھائی، بہن ، بیٹا   نہیں ہے اور  شوہربھی  پہلے فوت ہوچکا ہے۔ ترکہ کس کو کتنا ملے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل وراثت کے 2 حصے کیے جائیں گے۔ ان میں سے آدھا بیٹی کو ملے  گا اور باقی آدھا بھتیجے کو ملےگا اور بھتیجی کو کچھ نہ ملے گا۔

 

تقسیم  کی صورت درج ذیل ہے:

2

بیٹیبھتیجابھتیجی
2/1عصبہمحروم
11

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved