• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایک بیوی ، ایک بیٹی اور چار بیٹوں کے درمیان تقسیم وراثت

استفتاء

ایک شخص کا انتقال ہوا ہے ۔ متوفی نے کل 4 لاکھ روپے چھوڑے ہیں ۔ ورثاء میں صرف درج ذیل لوگ زندہ ہیں : ایک بیوی ، ایک بیٹی اور چار بیٹے ۔ ان کے علاوہ اس  کے والدین ، پوتے  وغیرہ نہیں ہیں ۔  سوال یہ ہے کہ 4 لاکھ میں سے ہر ایک وارث کو کتنا  حصہ ملے گا ؟ ہر ایک کا حصہ جداگانہ بتادیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کی جائیداد کے کل 72 حصے کیے جائیں گے جن میں سے بیوی کو 9 حصے (12.5 فیصد)اور بیٹی کو 7  حصے ( 9.722 فیصد) اور چار بیٹوں میں سے ہر ایک کو  14 حصے  (19.444 فیصد)  دیے جائیں گے ۔

مذکورہ تفصیل کے مطابق 4 لاکھ روپے کی تقسیم یوں ہوگی بیوی کو 50000 روپے   ، بیٹی کو38,888.89 روپے اور چاروں بیٹوں میں سے  ہر ایک کو  77,777.78  روپے دیے جائیں گے  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved