- فتوی نمبر: 3-331
- تاریخ: 22 دسمبر 2010
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
1۔ ایک شخص** نے دو شادیاں کیں۔ ایک بیوی سے ان کے ہاں تین بیٹے پیدا ہوئے اور یہ بیوی** کی زندگی میں وفات پاگئی۔ اور دوسری بیوی سے صرف ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ اور کچھ عرصہ کے بعد**وفات پا گئے،**کی وراثت کی تقسیم شرعاً کیسے ہوگی؟ تفصیل مطلوب ہے۔ جبکہ **کی وفات کے وقت ایک بیوی، ایک بیٹی، اور تین بیٹے حیات تھے۔ ہر ایک وارث کا حق شرعی جائیداد منقولی و غیر منقولی سے تفصیل کے ساتھ تحریر فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ ** کے کل ترکہ کو آٹھ حصوں میں تقسیم کیا جائے جن میں سے ایک حصہ 8/1 بیوی کو اور دو، دو حصے ہر بیٹے اورایک حصہ بیٹی کو ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
8
بیوی 3 بیٹے بیٹی
1 2+2+2 1 فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved