- فتوی نمبر: 31-131
- تاریخ: 08 جولائی 2025
- عنوانات: حظر و اباحت > علاج و معالجہ
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک میڈیکل پریکٹیشنر ہوں میں مریض کو دوائی تجویز بھی کرتا ہوں اور فروخت بھی کرتا ہوں اور دوائی تجویز کرتے وقت مجھے ایک مسئلہ میں الجھن ہورہی ہے جس کی تفصیل یہ ہے:
Cifixim ایک دوائی ہے جو کہ مختلف کمپنیاں بناتی ہیں ، جیسے کہ یہ دوائی Adamjee کمپنی والا Yfix کے نام سے بنا تا ہے،Highnoonکمپنی والا Efix کے نام سے بناتا ہے، Gets کمپنی والا Cefiget کے نام سے بناتا ہے۔
Yfix کی قیمت خرید 125 روپے اور قیمت فروخت 271 روپے ہے۔
Efix کی قیمت خرید 170 روپے ہے اور قیمت فروخت 288 روپے ہے۔
Cefiget کی قیمت خرید 222 روپے ہے اور قیمت فروخت 256 روپے ہے۔
لہٰذا Yfix کا منافع 146 روپے، Efix کا منافع 115 روپے اور Cefiget کا منافع 34 روپے ہے تو ہم مریض کو Cefigetکی بجائے Efix یا Yfix دیتے ہیں جس کا منافع Cefiget سے زیادہ ہے اور دوائی ایک جیسی ہے، ہم اپنے گھر میں Yfix ہی استعمال کرتے ہیں لہٰذا اس بارے میں تفصیلی رہنمائی درکار ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دوائی لکھنے کے مرحلے میں ایک معالج کی شرعی ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ بجائے اپنے مفاد کے مریض کے ہر طرح کے مفاد کو ملحوظ رکھے اس کے مالی مفاد کو بھی ملحوظ رکھے اور بہتر دوائی کے اعتبار سے مفاد کو بھی ملحوظ رکھے ۔ لہٰذا اگر مریض کے لیے سستی دوائی (مریض کی قیمت خرید کے اعتبار سے) مفید ہے تو سستی دوائی لکھے اور اگر سستی دوائی مفید ثابت نہ ہورہی ہو تو پھر مہنگی دوائی لکھ سکتا ہے۔
لہٰذا آپ کی مسئولہ صورت میں مریض کا فائدہ Cefiget میں ہے اس لیے آپ کو Cefiget لکھنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved