- فتوی نمبر: 16-184
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص(مرد/عورت) اپنی پوری فیملی کی طرف سے قربانی کر سکتا ہے لیکن کیا اس میں صاحب نصاب بھی شامل ہیں جیسا کہ شوہراپنی اور اپنی بیوی کی طرف سے ایک ہی قربانی کر سکتا ہےیااس حصہ ڈال دےجب کہ بیوی صاحب نصاب ہو؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جتنے افراد صاحب نصاب ہیں ان سب کے ذمے الگ الگ قربانی ہے، ایک قربانی یا ایک حصہ ایک سے زائد افراد کی طرف سے نہیں ہو سکتا، چاہے وہ میاں بیوی ہو یا فیملی کے دیگر افراد ہوں
© Copyright 2024, All Rights Reserved