• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایک شہر یا مختلف دیہاتوں میں 25 دن کی تشکیل میں سفر کا حکم

استفتاء

اگر رائے ونڈ سے ہماری تشکیل مثلاً کراچی ہوئی 25 دن کی تو وہاں جاکر ہم قصر پڑھیں یا  پوری؟ اس طرح اگر دیہات میں تشکیل ہو اور ایک دیہات میں 3 دن ہی ٹھہرنا ہو تو یہاں قصر پڑھیں یا پوری؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کراچی میں اگر پچیس دن ٹھہرنا ہے تو پوری نماز پڑھیں گے۔

اور مختلف دیہاتوں میں تشکیل ہونے کی صورت میں یہ دیکھا جائے گا کہ ان دیہاتوں میں سے ہر ایک مستقل جگہ ہے یا نہیں؟ اگر مستقل ہو  اورا یک دیہات میں پندرہ دن سے کم ٹھہرنا ہو تو قصر کریں گے، ورنہ پوری نماز پڑھیں گے۔ اور مستقل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں کے درمیان کم از کم دو سو گز کا فاصلہ ہو یا درمیان میں کھیت ہوں، اور وہاں کے لوگ بھی ان دونوں کو  جدا جدا شمار کرتے ہوں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved