• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایک وقت میں ایک فقیر کو زکوٰۃ دینے کی مقدار

استفتاء

ایک وقت میں ایک فقیر کو کتنی زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ ساڑھے باون تولے چاندی کے برابر رقم دینے سے کیا وہ خود صاحب نصاب نہیں بن جائے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایک فقیر کو ایک وقت میں نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ زکوٰۃ دینا مکروہ ہے۔ البتہ اگر ضرورت اور مجبوری ہو تو گنجائش ہے۔

في حاشية الطحطاوي على الدر (1/ 430):

(و كره إعطاء فقير نصاباً أو أكثر) قال العلامة السيد أحمد الطحطاوي الحنفي رحمه الله تحت قوله المذكور أي: يكره أن يدفع إلى واحد مائتي درهم و كما يكره إعطاء النصاب يكره إعطاء ما به يكمل حتى لو كان له مائة و تسعة و تسعون درهماً فأعطاه درهماً يكره أيضاً و الظاهر أنه لا فرق في ذلك النصاب بين كونه نامياً أو لا حتى لو أعطاه عروضاً تبلغ نصاباً فكذلك. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved