- فتوی نمبر: 6-149
- تاریخ: 16 ستمبر 2013
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
محترم مفتی صاحب! گذارشات پیش ہیں، آپ سے شفقت کی امید ہے۔ ہمارا پیارا پاکستان معاشی مشکلات کی دلدل میں دھنسا چلا جا رہا ہے، غربت بڑھتی جاری ہے، لوگ بے روز گار ہو رہے ہیں، بے روگاری کی وجہ سے لوگ چوری کرتے ہیں، ڈاکہ ڈالتے ہیں، لوٹ گھسوٹ کا بازار گرم ہے، ان مشکلات کو حل کرنے کے لیے ایسے میں ایک کمپنی معرض وجود میں آئی ہے اس کا کمپنی کا نام EM International ہے۔
نیٹ ورک مارکیٹنگ یا ڈائریکٹ سلینگ دنیا میں بہت تیزی سے پھیلتا ہوا کاروبار ہے، اگر ہم اس کو سادہ الفاظ میں بیان کریں تو اس کو ریفرنس مارکیٹنگ بھی کہتے ہیں، اس میں ڈائریکٹ ادارے یا کمپنی سے پروڈکٹ لے کر استعمال کنندہ تک پہنچا دی جاتی ہے، جس میں یہ ادارہ ریفر کرنے والے شخص کو ڈائریکٹ یا اِن ڈائریکٹ انعام دے دیتا ہے، اگر ہم اسے مزید سمجھنا چاہیں تو مثال حاضر خدمت ہے:
A | B |
روایتی طریقہ سے کارو بار کرنے والا ادارہ | نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنے والا ادارہ |
جو چیز وہ سیل کر رہا ہے اسٹارنگ میں قیمت 5 روپے | جو چیز سیل کر رہا ہے۔ قیمت 5 روپے |
تشہیری ادارے یا پبلسٹی کرنے پر قیمت 7 روپے | ان کے درمیان کوئی چینل نہیں سوائے اس کو ریفر کرنے والا |
ڈسٹری بیوٹر قیمت 9 روپے | |
ہول سیل قیمت 12 روپے | |
رینیلر پروڈکٹ قیمت 15 روپے | |
استعمال کنندہ قیمت 17 روپے | استعمال کنندہ 15 روپے |
اگر ہم اس مثال کو سمجھیں تو پتا چلتا ہے کہ دونوں اداروں A اور B کی پروڈکٹ اور قیمت ایک جیسی ہیں لیکن نیٹ ورک مارکیٹنگ والا ادارہ وہ تمام فائدہ جو ہو رہا ہے وہ استعمال کنندہ کو دے رہا ہے، یعنی 90 فیصد لوگوں کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ وہ اوپر آئیں۔
میں جس ادارے کے متعلق آپ کو بتانا چاہتا ہوں اس کا مکمل نام انرجٹک مارکیٹنگ انٹرنیشنل ہے۔ اس کو شارٹ EMI بھی کہتے ہیں۔ اس کے کام کرنے کا مکمل طریقہ اس کی آن لائن ویب سائٹ پر موجود ہے، جو کہ www.eminternalional.net ہے۔ اس ادارے نے اپنے کام کا آغاز 6 اپریل 2011 ء سے کیا ہے، اور اس ادارے کے چلانے والوں نے اس کی شرعی رہنمائی اس کے کام کے آغاز سے پہلی لی، جس کا آن لائن فتویٰ پہلے دن سے تحریری اور ویڈیو کی شکل میں موجود ہے۔ اس ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ دنیا میں اسلام ورک مارکیٹنگ کا پہلا ادارہ ہے۔
اس ادارے میں کوئی رجسٹریشن فیس یا کوئی Investment یا کوئی فیوچر پروڈکٹ کے نام سے کسی بھی طرح کی رقم وصول نہیں کی جاتی ہے، اس ادارے میں جو بھی شخص آتا ہے وہ اپنی ضرورت یا پسند کی کوئی چیز خرید کر ہی اس ادارے میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس ادارے کی خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف اپنے کسٹمرز کو لانگ ٹرم بناتا ہے، بلکہ اس کو ایک موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ ادارے کے ساتھ مزید ورک کر کے کچھ انعام حاصل کر سکے۔ اس ادارے میں آنے والے شخص کو بنیادی ڈسٹری بیوٹر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے ساتھ ہی اس کو ایک عدد آن لائن اکاؤنٹ بھی ملتا ہے، جس کا وہ مکمل حقدار ہوتا ہے، اس اکاؤنٹ کے ذریعے اگر وہ چاہے تو ادارے سے ایک خاص منصوبہ کے تحت اپنی مرضی سے ایوارڈ (انعام) وصول کر سکتا ہے، ہر نئے آنے والے شخص کو پہلا اسٹیپ 70RPV کی شاپنگ بائیں طرف اور اسی طرح 70RPV کی شاپنگ اپنے دائیں طرف کروانے پر 35P (ایک پوائنٹ RS=85 کے برابر ہوتا ہے) ملتے ہیں۔ اور اس کے بعد دوسرا اسٹیپ سے لے کر جب تک وہ انعام لیتا رہے گا اس کو 210RPV بائیں جانب اور 210RPV دائیں جانب مکمل کرنے پر 35P ملتے رہے گے۔
ادارے کی مختلف قسم کی پروڈکس ہیں، جن میں بریسلیٹ، پرفیوم، لاکٹ، گھڑیاں وغیرہ شامل ہیں۔
پہلے اسٹیپ کو ڈائریکٹ ریوارڈ کہتے ہیں، اور اسکے بعد آنے والے ریوارڈ (انعام) کو ان ڈائریکٹ انعام کہتے ہیں۔ ادارے میں اور بھی مختلف طریقے ہیں، جن کے ذریعے مزید انعام وصول کیا جا سکتا ہے، یا اسٹیپ ہیں، جن کے ذریعے انعام وصول کیا جا سکتا ہے۔
لیڈر شپ پول
اس میں پہنچنے والے ہر شخص کے لیے 3 فیصد کے حساب سے ماہانہ کمپنی سیل میں سے فائدہ انعام ملتا ہے، لیکن یاد رہے کہ یہ انعام صرف اور صرف محنت کرنے والے لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔
ٹیم سپر وائزر
جب کوئی بھی اس مقام پر پہنچ جاتا ہے تو وہ شخص EMI کے بونس پلان میں داخل ہو جاتا ہے، جہاں پر وہ چاہے تو اپنی انکم کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
ٹیم مینجر
جب کوئی ٹیم سپر وائزر اپنے نیچے کم از کم تین لوگوں کو ایک خاص لیول پر لے آتا ہے، تو اس کو ایک ادارے کی طرف سے ایک عمرہ کا ریٹرن ٹکٹ یا 500P کیش لے سکتا ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر
جب کوئی ٹیم مینجر اپنے نیچے تقریباً 6 لوگوں کو کامیاب کرواتا ہے، تو ادارہ اس شخص کو دو عمرہ کے ریٹرن ٹکٹ یا 1000P بطور انعام دیتا ہے۔
ہریذیڈینشل ڈائریکٹر
جب کوئی ٹیم ڈائریکٹر اپنے نیچے چھ سے سات لوگوں کو کامیاب کرواتا ہے تو اس شخص کو دنیا میں سے ہونے والی سیل میں سے 3 فیصد دیا جاتا ہے، اور اس کے ساتھ ایک عدد 800cc کار، یا 8000P بطور گفٹ دیا جاتا ہے۔
کراؤن ہریذیڈینشل ڈائریکٹر
یہ اس ادارے کا سب سے بڑا عہدہ ہے، جو اس شخص کو ملے جو اپنی ٹیم میں سے تقریباً سات لوگوں کو کامیاب کروا دیتا ہے، تو اسے ادارے کی طرف سے ایک عدد 2000cc کار یا 2000P کیش ملتا ہے۔
خیرات Charity
اس ادارے کی اپنی فاؤنڈیشن ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اندر ان لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام کرنا ہے جو اپنی زندگی انتہائی پست معیار پر گذار رہیں ہیں اور وہ سفید پوش بھی ہیں، اس کے لیے EMI میں ہر اس شخص کو شامل کیا جاتا ہے جو اس ادارے سے کچھ نہ کماتا ہے۔
نیز اس ادارے کے اندر جو بھی تبدیلی کی جاتی ہے وہ علماء کرام کی نگرانی میں کی جاتی ہے، کیونکہ EMI وقت اور حالات کے ساتھ اپنے اندر مثبت تبدیلیاں لے کر آنے پر یقین رکھتا ہے، اب ادارے نے ایک ایسے پلان جس کا نام E-Shop رکھا ہے، ہر کام کا آغاز کیا ہے، جس میں لوگوں کے لیے ضروریات استعمال کی بے مثال اشیاء شامل کی جا رہی ہیں، جن کو خریدنے کے لیے آن لائن اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔
ادارے میں کام کرتے ہوئے مجھے تقریباً ایک سال سے اوپر کا عرصہ گذر چکا ہے، اس ادارے کے پلان کو اگر سمجھا جائے تو نظر آئے گا کہ ہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک ہم اپنے ساتھ آنے والے لوگوں کو کامیاب نہیں کرواتے، جب اس ادارے نے کام کا آغاز کیا، اس نیٹ ورک مارکیٹنگ کا تصور پاکستان میں نیگٹو تھا، لیکن اگر ہم اس ادارے کی ترقی اور مشکلات کو دیکھیں تو ہم یہ کہہ سکیں گے کہ EMI آگے بڑھتی رہے گی، کیونکہ اس ادارے کا مقصد کسی فردِ واحد کو مستحکم کرنا نہیں ہے۔
سوال: کیا ادارے کے آغاز کے وقت اس کے پاس شرعی رہنمائی موجود تھی یا بعد میں لی گئی؟
جواب: اپریل 2011ء سے ہی ادارے کے پاس مکمل اسلامی رہنمائی موجود ہے، کیونکہ اس ادارے کے آغاز کا سب سے اہم اور روشن پہلو بھی یہی ہے، کیونکہ اس وقت یہ معاملہ بہت تشویش کا باعث تھا کہ نیٹ ورک مارکیٹنگ کا نظام غلط طریقوں پر مبنی تھا، اس لیے EMI نے سب سے پہلے اسلامی رہنمائی حاصل کر کے اپنے آپ کو دنیا کا پہلا اسلامی نیٹ ورک مارکیٹنگ کا ادارہ ثابت کیا۔
سوال: کیا EMI کی Products کھلی مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہیں اور کہاں؟
جواب: جی ہاں EMI کی Products کھلی مارکیٹ میں فروخت ہو رہی تھی۔ واضح کرتا چلو کہ ان پروڈکٹس میں گھڑیاں، لاکٹ، پرفیوم، ۔۔۔۔ اور بریلسلیت شامل ہیں۔ پورے پاکستان میں کمپنی کے Sapport Centers پر موجود ہیں۔ جہاں سے کوئی بھی شخص کمپنی کی پروڈکٹس حاصل کر سکتا ہے۔
سوال: بغیر ممبر بنے کمپنی کی Products خرید سکتے ہیں، ممبر شب کی فیس ہے یا نہیں؟ اور کمپنی کی ممبر شب کی بر قراری کے لیے سالانہ یا ماہانہ کچھ فیس دینی پڑتی ہے؟
جواب: پہلی تو یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ممبر شب اور کسٹمر میں فرق کیا ہے؟ ممبر شب کا مطلب ہوتا ہے کہ جس کو سالانہ یا مہینہ وار یا کسی بھی عرصے کے بعد Renew ہونا ہوتا ہے، اور جس کی با قاعدہ فیس ہوتی ہے۔ EMI میں کوئی فیس نہیں ہوتی، اور EMI میں ممبر شب نہیں ہوتی، صرف کسٹمر ہوتا ہے۔
سوال: ممبران کی تعداد کم از کم دو ہو اور ان کی خریداری پر ہی کمپنی کمیشن جاری کرے گی؟
جواب: اگر کوئی شخص صرف اپنی ضرورت کے لیے پروڈکٹس لینا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر وہ یہ چاہتا ہے کہ وہ Reward بھی لے تو شروع میں اس کے لازم ہے کہ وہ کمپنی کے طریقہ کار کے مطابق دو پروڈکٹس سیل کرنے کے بعد Reward لے، اور یہ چیز تو عیاں ہے کہ کسی بھی شخص کو بھی ایک مقررہ محنت کے بغیر کسی بھی System سے کچھ نہیں ملتا اور یہ بات کمپنی پہلے ہی دن واضح کر دیتی ہے۔
سوال: کمپنی پروڈکٹس سیل کرنے کے لیے آفس بناتی ہے، اس کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے؟
جواب: آفس کو کمپنی رجسٹرڈ کرتی ہے اور رجسٹرڈ آفس کو کمپنی Monthely اس آفس کی سیل میں سے کچھ معاوضہ دے رہی ہوتی ہے۔
سوال: انسان پروڈکٹس ضرورت کے لیے لیتا ہے یا کمیشن کے لیے واضح کریں؟
جواب: جب کوئی بھی Customer کمپنی کے پاس آتا ہے تو اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہوتی ہیں:
1۔ وہ شخص کسی نہ کسی سے پروڈکٹس کی افادیت کو سنتا ہے تب۔
2۔ یا جب وہ کسی کے بلانے پر آتا ہے۔
لیکن جب بھی کوئی شخص آفس میں آتا ہے تو کےPresentation بعد اس کو پروڈکٹس دکھائی جاتی ہیں، تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق پروڈکٹس لے لے، اگر وہ Reward بھی چاہتا ہے تو کمپنی کے طریقے کے مطابق بھی لے سکتا ہے۔ یہ اس کی اپنی مرضی پر ہے۔
سوال: اگر کوئی شخص کسی کی لائن میں آئے بغیر کمپنی کا خریدار بن سکتا ہے؟
جواب: کوئی بھی شخص کمپنی سے اپنی ضرورت کے مطابق پروڈکٹس لے سکتا ہے، کسی شخص کی لائن میں آئے بغیر۔
سوال: سودی نظام کے ماہرین نے بھی اس طرزِ تجارت کو مسترد قرار دیا ہے، اور متعدد ممالک میں اس پر پابندی ہے، اور ساتھ ہی عوام کو روکتے ہیں۔
جواب: جب سے نیٹ مارکیٹنگ اسٹارٹ ہوئی تب سے لے کر اب تک تین طریقے رائج ہیں:
A۔ Payrmid سکیم۔
B۔ MLM ملٹی لیول مارکیٹنگ۔
C۔ Binary مارکیٹنگ
A۔ اس طریقہ کار کو مکمل طور پر Illeagal قرار دیا گیا ہے، اور اس کے خلاف باقاعدہ قانون ہے، جس کے مطابق اگر آپ کو کوئی بھی کمپنی ملے تو آپ پوری دنیا میں کہیں سے بھی اس کے خلاف Apply کر سکتے ہیں۔
سوال ہذا میں اس کا ذکر ہوا ہے، لیکن ماہرین نے MLM اور Binary کو Leagalقرار دیا ہے۔ لیکن اسلامی لحاظ سے MLM اور Binary میں چند خامیاں تھیں، EMI میں ان تمام خامیوں کو اسٹارٹنگ سے پہلے ہی دور کر دیا گیا ہے۔ اور کمپنی کھلے عام کہتی ہے کہ اگر کوئی شخص بھی اس EMI سسٹم میں کوئی Negative چیز دیکھے تو وہ ڈائریکٹ کمپنی سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اور EMI کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ دنیا اسلام کی پہلی اسلامی کمپنی ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔
سوال: اگر کوئی شخص کمپنی کی پروڈکٹس کسی سے قرض لے کر حاصل کرتا ہے اور کمپنی بند ہو جاتی ہے، اس شخص کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟
جواب: قرض انسان اپنی ضرورت کے مطابق لیتا ہے، اور EMI میں جو شخص بھی Payment کرتا ہے، اس کو اسی وقت پروڈکٹ مل جاتی ہے، پھر نقصان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سوال: کمپنی کی پروڈکٹس ثانوی حیثیت رکھتی ہیں، اور کمیشن اصل یعنی کمیشن کے لالچ کی وجہ سے ہی کمپنی کی پروڈکٹس خریدی جاتی ہیں۔ واضح کریں۔
جواب: EMI کی Presentation میں دونوں چیزیں واضح کر دی جاتی ہیں کہ پروڈکٹس کیا ہیں اور Plane کیا ہے، اور اسلام میں بھی یہی ہے کہ اچھائی اور برائی کو بتا دیا جائے، اب ہر شخص کی مرضی ہے کہ وہ جیسا کرنا چاہیے کرے۔ اسی طرح EMI میں بھی ایسا ہی ہے، کمپنی کا پہلے دن سے یہ منشور رہا ہے کہ پہلے Health پھر Wealth، یعنی کمپنی نے Health کی پروڈکٹس کو سب سے پہلے ترجیح دی ہے، ضرورت مند دیوانہ ہوتا ہے، اگر کوئی شخص بیمار ہے اور وہ بیماری کو روکنے کے لیے Health کی پروڈکٹس استعمال کرتا ہے، اگر وہ صحت کی لالچ میں آیا ہے اور اسے اچھا کاروبار بی مل رہا ہے، تو اس میں حرج ہی کیا ہے۔ کمپنی کی پروڈکٹس جو گھڑیوں پر مشتمل ہیں وہ بھی Health کی پروڈکٹس ہیں، گھڑیوں کے استعمال سے آپ ٹائم کے ساتھ Health کا کام بھی لے سکتے ہیں۔ تاکہ لوگوں میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی پیدا ہو اور بے روز گاری بھی دور ہو۔
سوال: کمپنی کے اکاؤنٹ میں جو منافع کے طور پر پیسہ آتا ہے، اس پر سود لگتا ہے؟
جواب: کمپنی کے جتنے بھی اکاؤنٹ ہیں وہ کرنٹ اکاؤنٹ ہیں، اس لیے سود کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بلکہ اپنے منافع سے کسٹمر کو منافع دیتی ہے۔
سوال: کمپنی کا تعلق کہاں سے ہے؟ اور اس کا ہیڈ کون ہے؟
جواب: کمپنی کا تعلق ملائیشیا سے ہے اور بہت سے ممالک میں کمپنی کی برانچیں کھل گئی ہیں، کمپنی کے ہیڈ کا نام ظفر علی رانا ہے، جو مسلمان ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے اس کمپنی کو دینی طریقے سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے علاوہ جتنی بھی کمپنیاں ہیں عیسائی اور یہودیوں کے کنٹرول میں ہیں۔
آج کے دور میں ایک عام انسان کو روز گار نہیں ملتا، لیکن EMI کے ساتھ گونگے، بہرے، معذور لوگ بھی جڑے ہوئے ہیں، جو اپنا روز گار چلا رہے ہیں۔
سوال: ادارے نے کام کا آغاز کب کیا ہے؟
جواب: 6 اپریل 2011 ء کو۔
سوال: کیا اس میں شامل ہونے والے کسٹمر کو شکریہ کا لیٹر ادا کیا جاتا ہے؟
جواب: جی ہاں باقاعدہ طور پر ایک لیٹر ہمراہ ہوتا ہے جو کہ ادارے کی طرف سے ہوتا ہے۔
سوال: کمپنی کی پروڈکٹس کی قیمتیں بازار کی قیمت کے لحاظ سے کتنی ہیں، کمپنی کی قیمت اور بازار کی قیمت میں فرق واضح کریں؟
جواب: کمپنی کے پروڈکٹس کی قیمت عین مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہے اور معمولی فرق ہے بلکہ کمپنی جو Health کی پروڈکٹس دے رہی ہے وہ قیمت پاکستان اور انٹرنیشنل قیمت کے لحاظ سے بہت کم ہے۔
مفتی صاحب میں ایک سال سے زیادہ عرصہ سے اس کمپنی میں کام کر رہا ہوں اور تمام تحقیقات خود سے کی ہیں، اور دو فتوے بھی میری نظر سے گذرے ہیں۔ وہ میں نے اس تحقیق کے ساتھ لگا دیے ہیں۔ آپ کو سارا طریقہ کار وضاحت کے ساتھ لکھ دیا ہے۔ اب آپ دینی شرعی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے شفقت فرمائیں، اور طریقہ کار کے حوالے سے احکاماتِ شریعت عطا فرمائیں۔
کمپنی کے طریقہ کار کا چارٹ:
کمپنی کے طریقہ کار کے مطابق ایک پوائنٹ پاکستانی 85 روپے کے برابر ہے۔ اگر کوئی شخص 70 پوائنٹس کی خریداری کرتا ہے، پھر اس کے ذریعے دوستوں نے خریداری کی اس طرح اس شخص کو 35 پوائنٹس کی کمیشن ملے گی۔
مزید کام بڑھنے کی صورت میں لیفٹ سائیڈ پر 210-Points کی خریداری اور رائیٹ سائیڈ پر 210- Points کی خریداری کی صورت میں 35- Points کی کمیشن اس شخص کو ملے گی، جو انعام کی صورت میں ہوں گے۔
اسے چارٹ کی مدد سے سمجھتے ہیں:
EMI کمپنی کا خلاصہ یہ ہے کہ
یہ بھی ایک MLM مارکیٹنگ کمپنی ہے، لیکن دیگر کمپنیوں سے فرق دو طرح ہے:
1۔ کوئی بھی شخص 70 پوائنٹس کی خریداری کے بعد نہ کہ پہلے ایجنٹ بن کر آگے صرف 2 افراد کو دلالی کر سکتا ہے۔ جن کا کمیشن اسے فوراً مل جاتا ہے۔ 2 سے زائد کا باقاعدہ ایجنٹ نہیں ہوتا۔
2۔ بعد میں آگے چلنے والی چین میں ملنے والے نفع کو کمیشن نہیں کہتی، بلکہ انعام کا نام دیتی ہے، جس میں کمپنی صراحت کرتی ہے کہ ہم دینے کے پابند نہیں ہیں، مگر اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے پاسداری کرتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
EMI کمپنی کا طریقہ کار تھوڑے بہت اختلاف کے باوجود بھی دیگر MLM کمپنیوں کی طرح نا جاءئز ہے۔ جس کی تفصیل یہ ہے کہ:
1: شریعت میں انعام اس کو کہا جاتا ہے کہ جو شرعاً مطلوب وصف پر دیا جائے۔ کاروبار کو بڑھانا شرعاً جائز ضرور ہے مگر مطلوب نہیں ہے۔
2: اجارہ یا کمیشن کا معاہدہ کرنے کے لیے بیع شرط ہے، یعنی اگر کوئی شخص کمپنی سے خود خریداری کیے بغیر اس کا ایجنٹ بننے کا معاہدہ کرنا چاہے تو کمپنی یہ شرط لگاتی ہے کہ وہ شخص پہلے 70 پوائنٹس کی خریداری کرے گا، تو کمپنی اسے ایجنٹ بنائے گی ورنہ نہیں بنائے گی۔ جس طرح بیع میں اجارہ وغیرہ دوسرے عقد کی شرط لگانا درست نہیں، اسی طرح اجارہ میں بھی بیع وغیرہ دوسرے عقد کی شرط لگانا درست نہیں ہے۔ لہذا یہ کہہ دینا کافی نہیں ہے کہ
"بطور ایجنٹ 2 افراد تک کو کسٹمر بنانا ہرگز ہرگز پہلی بیع سے مشروط نہیں بلکہ بیع مکمل ہونے کے بعد کمپنی موقع فراہم اور سہولت دے سکتی ہے کہ وہ چاہے تو صرف 2 خریدار بنا کر کمیشن حاصل کر لے۔ ” فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved