• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

امیوجیز کواستعمال کرنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ؛

میرا سوال تھا کے یہ جو emojis,Smiley’s ہوتی ہیں جو میسج پے بات کرنے کے دوران استعمال ہوتے ہیں کیا وہ استعمال کرنا غلط ہے کیا ؟کیوں کے یہ ایک لحاظ سے کارٹون چہرے ہیں ۔

براہ کرم اسکا جواب دے دیجئے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سوال میں جن چہروں کی تصاویر بھیجی گئی ہیں ان میں جاندار کے چہرے کے بنیادی نقوش (آنکھیں ، ناک، منہ، ہونٹ) میں سے کوئی نہ کوئی نقش مفقود ہے ۔لہذا یہ تصاویر جاندار کے زمرے میں نہیں آتیں ان کا استعمال جائز ہے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved